جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلندی کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

پاکستان میں سونا آج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، ملک میں فی تولے قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافی ریکارڈ کیا گیا اور سونا 900 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔

10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے پر پہنچ گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2721 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

گولڈ ریٹ: پاکستان میں آج سونے کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں