ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی فی الحال آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم فی الحال آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم سے متعلق پیشرفت کا بھی علم نہیں، انہوں نے ہماری اور مولانا کی گفتگو کو مثبت لیا ہے، انہیں آئینی ترامیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سے ملاقات اور گفتگو پر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ لیا، بانی کو مولانا کے ساتھ آئینی پیکیج، ترامیم سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا، جس مسودے پر مولانا کے ساتھ جارہے تھے اس پر گفت و شنید کو بانی نے مثبت لیا، جب تک بانی کے واضح احکامات نہیں آتے پیشرفت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش کریں گے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کریں، مولانا صاحب سے آئینی ترامیم پر بات چیت جاری رکھیں گے، اگر آپ لوگوں کو اغوا کریں گے تو آئینی ترامیم کا کوئی فائدہ نہیں، یہ جس طریقے سے کررہے ہیں یہ غیرآئینی عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بانی پی ٹی آئی نےکہا کسی صورت قوم کی خود داری پرسمجھوتہ نہیں کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کو اخبار نہیں دیا جارہا، جس طرح ان کو رکھا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، بانی صحت مند ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے 100 سال بھی جیل میں گزار لوں گا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی سے 45 منٹ تک ملاقات ہوئی، وہ قید تنہائی میں ہیں، انہیں بہنوں اور انتظار پنجھوتھہ کی گرفتاری کا بھی علم نہیں تھا، بانی علی امین کے ساتھ کھڑے تھے اور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے کس بات کی جلدی ہے اگر دو دن لگ جائیں تو کوئی مضحکہ نہیں، امید کرتے ہیں مولانا ہمارے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں