اتوار, اکتوبر 20, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو بے خبر رکھا گیا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی کو جیل میں بے خبر رکھا گیا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے انکشاف کیا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے انہوں نے جو آئینی ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا ہے وہ اصل نہیں ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں، یہ ہمیں اور مولانا فضل الرحمان کو بھی دھوکا دیں گے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی بات کی خبر نہیں تھی، انہیں اس بات کا بھی علم نہیں کہ ان کی بہنیں گرفتار ہیں، بانی کو اخبارات دیے جا رہے ہیں اور نہ ہی کتابیں دی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں خود مایوس ہوگیا تھا لیکن بانی سے مل کر میری مایوسی ختم ہوئی ہے، ان کو کچھ خبر ہی نہیں تھی، بانی کو معلومات تک رسائی نہیں۔

’بانی کو غیر موزوں کھانا دیا گیا‘

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی سے ہماری ملاقات ایک دم ختم کر دی گئی ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ٹھیک نہیں ہے، بانی قید تنہائی میں ہیں پہلے 5 دن تک ان کی بجلی کاٹ دی گئی تھی، 10 دن ان کو اپنے سیل سے باہر ہی نہیں نکلنے دیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ شروع میں بانی کو غیر موزوں کھانا دیا گیا جس کی وجہ سے ان کا پیٹ خراب ہوا، وہ قید تنہائی میں ہیں کسی سے ان کو ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ان لوگوں کا مقصد تھاک ہ بانی کو ذہنی اور جسمانی طور پر تکلیف پہنچائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کون سا جمہوری طریقہ اپنایا گیا ہے پہلے دن سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، جس غیر جمہوری طریقے سے آئینی ترمیم کی جا رہی کبھی نہیں بھولیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں