اتوار, اکتوبر 20, 2024
اشتہار

’’بانی پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے کردار کو سراہا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

حامد رضا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئینی مسودے سے متعلق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بہنوں کی گرفتاری کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے آئینی مسودے کے حوالے سے مولانا کے کردار کو سراہا، بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ مذاکرات جاری رکھیں۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوتمام صورتحال سےمتعلق آگاہ کیا گیا ہے، بغیر مشاورت کے آئینی ترمیم جائز نہیں ہوگی، عوام کی آواز اس آئینی ترمیم میں شامل نہیں ہے۔

- Advertisement -

بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ قانون منظور ہوگا تو پھر اس پر لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا، یہ لوگ زبردستی ووٹنگ کراکر آئینی ترمیم کرنا چاہتے ہیں، زبردستی آئینی ترامیم کرائیں گے تو وہ کتنی دیر چلے گی۔

دریں اثنا مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات جاری تھی، پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں