پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرے، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں چھوڑے اور مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے جاری ایک بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالت عظمیٰ کی دو بار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

الیکشن کمیشن آئیں، بائیں اور شائیں نہ کرے بلکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔

- Advertisement -

بیرسٹر سیف نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں الیکشن کمشنر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک الیکشن کمشنر 8 ججز کے حکم کو تاخیری حربوں سے نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اور وہ حکومت کے احکامات پر آئین اور قانون کو روند رہا ہے جب کہ شریف خاندان اعلیٰ عدلیہ پر بار بار حملہ آور ہو رہا ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر مؤثر نہیں کر سکتی، 8 ججز کی پھر وضاحت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں