پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

اسرائیل کے ایران پر حملے کی خفیہ معلومات لیک ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران پر اسرائیلی حکملے کی تیاری کی خفیہ معلومات لیک ہوگئی ہیں اور یہ خفیہ معلومات مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر نامی ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران پر حملے کی اسرائیلی تیاریوں کے بارے میں دو مبینہ امریکی انٹیلی جنس دستاویزات کے شائع ہونے کے بعد سیکیورٹی کی بڑی خلاف ورزی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور اس حوالے سے امریکی حکام نے انتہائی فکر مند ہوگئے ہیں۔

یہ مبینہ لیک اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں یکم اکتوبر کو اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دستاویزات کا افشا ہونا اسرائیلی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

پینٹاگون اور نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے لیک ہونے والی دستاویزات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا لیکن اس خبر کی تردید بھی نہیں کی۔

ان خفیہ معلومات کو افشا کیے جانے پر امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان دستاویزات میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیلات کے علاوہ ہتھیاروں کی نقل و حمل کی معلومات بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان خفیہ دستاویزات کو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا ہی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ امریکی انٹیلی جنس سگنلز کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اس ہفتے ایک بڑی مشق کی جس میں انٹیلی جنس طیاروں اور ممکنہ جنگی طیاروں کو ایران کے خلاف ممکنہ حملے کے لیے تربیت دی گئی۔ مبینہ انٹیلی جنس رپورٹ میں ایران کے خلاف حملہ کرنے کے لیے اسرائیلی ڈرون یونٹوں کی تیاریوں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں