پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

26 ویں آئینی ترمیم، قومی اسمبلی اجلاس میں صحافیوں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے تاہم اسپیکر نے اسمبلی کی پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر میں ہوگا۔ اجلاس کی حساسیت کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تاہم اب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پریس گیلری کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے اور رولنگ دیتے پریس گیلری میں صحافیوں کے اجلاس کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

- Advertisement -

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج اجلاس میں صحافی پریس گیلری سے موبائل فونز پر ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کی حساسیت کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے آج قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کیلیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ فل سیشن پریس گیلری کارڈ والے میڈیا نمائندگان کو ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہو گی۔ سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صحافی حضرات پریس گیلری کارڈ ساتھ رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں