پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال، وزیراعظم کا بیرون ملک دورہ منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم اور ملک کی سیاسی صورتحال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر گہما گہمی اور ملک کا سیاسی ماحول گرم ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو سموعہ روانہ ہونا تھا، جہاں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ اب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم ہونے کی صورت میں اسحاق ڈار آج رات سموعہ روانہ ہو جائیں گے۔

  دوسری جانب 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات جب کہ پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر رکھے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ میڈیا گیلری میں بھی صحافیوں کے اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے ویڈیو یا تصویر لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

26 ویں آئینی ترمیم، قومی اسمبلی اجلاس میں صحافیوں پر بڑی پابندی عائد

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں