پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے جسے زیرک سیاستدان لیڈ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے بتایا کہ یہ سب پلان کا حصہ تھا، پی ٹی آئی کے بھگوڑے آئینی ترامیم پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کر کے پھر سے بھاگ گئے، یہ سارا سیٹ تھا قوم کو پتا ہونا چاہیے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اگر یہ اپوزیشن تھی تو ترامیم کے خلاف ووٹ دے دیتے، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کو بہت ہی زیرک سیاست دان ہیڈ کرے گا۔

- Advertisement -

قبل ازیں، انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں، ان شااللہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے۔

گزشتہ روز فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوئی آئے یا نہ آئے آج 26ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے، آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی۔

ان کا کہنا تھا کہ رونا دھونا کرتے رہیں آئینی ترمیم ہو جائے گی، کسی کو اٹھایا ہے تشدد کیا یا پیسہ دیا سمجھتے رہو اس کا کوئی حل نہیں، جس نے جو الزام لگانا ہے لگاتا رہے بکاؤ مال کی شکلیں سب نے دیکھی ہیں۔

سینیٹر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والے بکاؤ مال کی شکلیں دیکھ لیں، بکاؤ مال پکڑا گیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کو برباد کیا۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ بانی کو جیل میں ڈال کر خود مزے لوٹ رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے اس حکومت کو تسلیم کر لیا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بیٹھی اور فرمائش کی کہ بانی سے ملاقات کرا دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں