منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم کو ووٹ دینے والوں کو اسمبلی سے فارغ اور پارٹی سے نکال دیں گے، پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے انحراف کیا انہیں نہ صرف اسمبلی سے فارغ بلکہ پارٹی سے بھی نکال دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پارٹی پالیسی کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو خبردار کر دیا ہے کہ جن لوگوں نے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا ہے انہیں کہ صرف اسمبلی سے فارغ بلکہ پارٹی سے بھی نکال دیا جائے گا۔

سلمان اکرم راجا کل ہم محکوم ہو گئے۔ پاکستان بدل گیا اور ہم تاریکی دور میں چلے گئے ہیں۔ ہمارے پاس دفاع کیلیے کچھ نہیں، اب آگے صرف جدوجہد ہے اور ریلیف سڑکوں پر ملے گا۔ جلد وکلا تحریک شروع ہوگی۔ قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ ان سے کیا حادثہ ہوا ہے؟

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 1996 کے بعد عدلیہ کی آزادی کا سفر شروع ہوا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ چیف جسٹس وزیر اعظم کی ہدایت پر نہیں لگیں گے۔ جو خود کو آئین کا وارث کہتے تھے انہوں نے وکلا کی جدوجہد کا گلا گھونٹ دیا اور اپنے ہاتھ بھی کاٹ دیے۔ ہر ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نامی دڑبہ بنایا گیا ہے۔ حکومت کے خلاف کیس حکومت کے ججز ہی سنیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ میری نظرمیں چارٹرڈآف ڈیموکریسی غلط تھا۔ قائد اعظم نے آئینی عدالت کی بات تو 1930 میں اس وقت کی تھی، جب پورے خطے پر انگریزوں کا قبضہ تھا۔ آج وہ دور ہے جو انگریز کے زمانے میں بھی نہیں تھا۔ جعلی اسمبلی کے ذریعے آئین کی روح کو ختم کیا گیا۔ ان لوگوں نے تو کہہ دیا یہ تو پہلی قسط ہے جس کے بعد ہمیں خدشہ ہے کہ آئندہ بھی آئینی ترامیم لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 26 ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ آئینی ترمیم کے حق میں حکومت اس کی اتحادی جماعتوں، جے یو آئی کے علاوہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 5 آزاد امیدواروں نے بھی ووٹ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں