منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے علاج کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لئے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ بانی  پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔

درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی سابق کھلاڑی اور 72 سال عمر ہے اور سابق وزیراعظم ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنہ کے لئے اجازت دی جائے۔

درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں