شکارپور میں پولیس اہلکاروں سے اسلحے سے بھری گاڑی چھینے جانے کے معاملے کا وزیرداخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے فی الفور تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کیخلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کی جائے، اسلحے سے بھری گاڑی چھیننے کے پس پردہ عوامل و محرکات کا پتہ لگایا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولتکاروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے پولیس سیکیورٹی پلان اور ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کا تعین کیاجائے۔