پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کاگیسو ربادا نے وقار یونس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا نے پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس کا ٹیسٹ میچز میں تیزترین 300 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کاگیسو ربادا جنوبی افریقہ کے چھٹے بولر بنے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا جبکہ پیسر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم میچز میں تین سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں کاگیسو ربادا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 11 اوورز میں محض 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کی جانب سے اس سے قبل لیجنڈ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین، شان پولک، مکھایا اینٹینی، ایلن ڈونلڈ اور مورنے مورکل 300 سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے اس وقت 6 ہی ایسے بولرز میں جنھوں نے پانچ روزہ مقابلوں میں 300 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، بھارت کے رویندر جڈیجا نے حال ہی میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

رباداد نے ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ریکارڈ بنانے کے لیے 11817 ڈیلوریز کرائیں جبکہ پاکستان کے وقار یونس نے 300 وکٹوں حاصل کرنے کے لیے 12602 بولز کرائی تھیں۔

میرپور میں عمدہ بولنگ کے بعد ربادا نے وقار یونس سے تیزترین 300 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ چھینا جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 250 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بولر بھی ہیں۔

انھوں نے مشفق الرحیم کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹیسٹ میں اپنی 300ویں وکٹ حاصل کی، ان کی اور دیگر جنوبی افریقی بولر کی تباہ کن بولنگ کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم میرپور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 106 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں