بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارتی کرکٹر گیند لگنے پر گراؤنڈ میں گر پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹر رنجی ٹرافی میں باؤنسر لگنے پر زمین پر گر گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رنجی ٹرافی میں دہلی اور تامل ناڈو کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر نودیپ سائنی فاسٹ بولر کا باؤنسر لگنے پر گراؤنڈ میں گرگئے۔

تامل ناڈو نے پہلی اننگز میں 674 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی، واشنگٹن سندر نے 152 رنز کی اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

دہلی کی ٹیم اپنی اننگز میں 266 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اس طرح تامل ناڈو کو 408 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

میچ کے چوتھے روز اوپنر یش دھول اور سنت سنگوان جلدی پویلین لوٹ گئے، دہلی نے دو وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے جبکہ 8 وکٹوں کے نقصان پر ان کے 108 رنز تھے۔

سائنی چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے 64 گیندوں پر 15 رنز بنائے تھے۔

اس دوران سائنی ہیلمٹ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور ان کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا، انہوں نے پہلے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں لیکن پھر پویلین کی جانب اشارہ کیا اور گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔

اس ویڈیو نے آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ کی یاد تازہ کردی جب گلبدین نائب نے کھیل کو روکنے کے لیے ہیمسٹرنگ انجری کا ڈرامہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں