منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر نجی کالج کی متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کرنے والی خاتون کون ہیں؟ کہانی میں نیا موڑ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کرنے والی خاتون کون ہیں؟

تفصیلات کے مطابق نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کرنے والی خاتون جھوٹی نکلی۔

لاہور پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیا اور ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے، ملزمہ کا نام سارہ خان ہے اور اس کے سیاسی جماعت سے وابستگی کے شواہد ملے ہیں۔

ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو بیان قلمبند کرانے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیاجائے گا تاہم غیر مصدقہ خبر پھیلانے پر درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں