بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ایران کے لئے جاسوسی، 7 اسرائیلی شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 7 یہودی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کئے گئے 7 اسرائیلی شہریوں میں ایک فوجی اور 2 نابالغ شامل ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لئے گئے جاسوسوں نے اسرائیل کے فوجی ہوائی اڈوں اور فوجی مقامات کی تصاویر اور نقشے ایرانی ایجنٹوں کو فراہم کئے۔

- Advertisement -

جاسوسوں کی جانب سے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کے مقامات کی تفصیلات اور تصاویر بھی ایران کو فراہم کی گئی تھیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار اسرائیلی یہودی 2 سال سے ایران کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کو معلومات فراہم کرنے اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے معافی مانگ لی

اسرائیلی حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

حکام کے مطابق ایران کی اسرائیلیوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں