منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلڈر کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلڈر کو قتل کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نا معلوم افراد پھر سرگرم ہے اور قتل و غارتگری کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نےکار پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کر دیا گیا، ملزمان نے بلاک ایچ میں گاڑی پرگولیاں برسائیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول شہری کی شناخت فضل زمان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹر ملا ہے، جس میں کمرشل دکانوں کی اجازت مانگی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ مقتول اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا کہ اس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور پولیس نے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، جہاں کرائم سین یونٹ شواہد جمع کرتے ہوئے کوئی شواہد حاصل نہ کرسکی، پولیس نے وارادت کو سائلنس قتل قرار دیا ہے، کیونکہ نہ خول ملا دیگر شواہد،تحقیقات میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مقتول کی جیب سے ملنے والے ایس بی سی اے کے لیٹر کو پولیس نے تفتیش میں شامل کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر دو گولیوں کے نشانات ہے تاہم خول جارعہ وقوعہ سے نہ مل سکا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

مقتول کراچی میں دستگیر کا رہائشی اور آبائی تعلق بنوں سے تھا، لاش وصول کرنے مقتول اہلیہ اور دو بیٹے پہنچے جو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر لاش حاصل کرکے روانہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں