بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت اے نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

ایونٹ کا 8 واں میچ عمان میں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے یو اے ای کا دیا ہوا 108 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر گیارہویں اوور میں پورا کرلیا۔

بھارت اے کے ابھیشیک شرما 58 رنز بناکر نمایاں بلے بازوں میں شمار ہوئے، جبکہ تلک ورما 21، آیوش بدونی 12 اور پرابھسمران سنگھ نے 8 رنز بنائے۔

- Advertisement -

متحدہ عرب امارات کے امید شفیع رحمان، محمد فاروق اور وشنوسوکو مران نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 107 رنز اسکور کرسکی۔

ویڈیو: بھارتی کرکٹر گیند لگنے پر گراؤنڈ میں گر پڑے

واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز کو بھی شکست دے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں