منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں 180 سے زائد مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی کی نجی پرواز پی اے 142 کے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس سے خطرناک صورت حال پیدا ہو گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

- Advertisement -

جس کے بعد کپتان نے طیارے کوبحفاظت اتار واپس لاہورایئرپورٹ پر لیا ، طیارے میں180سے زائد مسافر سوار تھے، جنھیں لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : دبئی سے اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن میں خرابی کی وارننگ ملی کیپٹن نے ایمرجنسی بریک سسٹم استعمال کرکے طیارے کو بحفاظت روکا تو طیارے کے ٹائرپھٹ گئے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں