اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کو فلم ’رئیس‘ میں کیوں کاسٹ کرنا پڑا؟ ڈائریکٹر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے فلم ’رئیس‘ کے لیے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا انتخاب کرنے کے پیچھے چُھپی پوری کہانی سے پردہ اُٹھادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہمیں فلم کے کردار آسیہ کے لیے ایک ایسی لڑکی کی تلاش تھی جس کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو اور اسے اردو اچھی بولنی آتی ہو۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں راہول ڈھولکیا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’رئیس‘ کے لیے ماہرہ کا انتخاب اپنی اور گوری خان کی والدہ کی فرمائش پر کیا۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ یہ کردار اس طرح کا تھا کہ اسے ادا کرنے والی لڑکی معصوم نظر آنی چاہئے، چونکہ مرکزی کردار شاہ رخ خان ادا کر رہے تھے جن کی عمر اس وقت تقریباً 50 برس تھی تو ان کی ساتھی اداکارہ کی عمر کم از کم بھی 30 سال ہونی چاہیے تھی۔

فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس کردار کے لیے بالی ووڈ کی کئی نامور اداکاراؤں پر غور کیا گیا جن میں کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما شامل ہیں، لیکن یا تو وہ اس کردار کو کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں یا پھر زیادہ رقم کا تقاضہ کررہی تھیں۔

راہول ڈھولکیا کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں چند سرِ فہرست نام تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی کنگ خان کے ساتھ فٹ نہیں لگ رہا تھا کیونکہ وہ عالیہ بھٹ جیسی کم عمر اداکارہ کے ساتھ رومانس نہیں کر سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا تو میری والدہ اور گوری خان کی والدہ کی تجویز پر فوری طور پر ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا اور اُنہوں نے ہمیں بتایا کہ ماہرہ کسی پروموشن کے لیے ممبئی آئی ہوئی ہیں۔

لارنس بشنوئی کے والدین جیل میں سہولیات کیلئے کتنی رقم ادا کرتے ہیں؟

راہول ڈھولکیا کا کہنا تھا کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ماہرہ سے ہمارا رابطہ کروایا، ہم نے ان کا ایک آڈیشن لیا، جس میں ان کی پرفارمنس دیکھتے ہی میں نے انہیں فلم میں کاسٹ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں