منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

نئے چیف جسٹس کے لیے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے چیف جسٹس پاکستان کے لیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے، چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے 3 دن قبل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے، ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے 3 نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے۔

وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرارسپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا اور خط میں تین سینئرترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کیلئے مانگے گئے تھے۔

- Advertisement -

جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے 3 دن قبل کرے گی۔

مزید پڑھیں : نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

پارلیمانی کمیٹی ججوں کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے وفاقی وزرا خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شائستہ پرویز ملک، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر علی ظفر، نوید قمر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم سے رعنا انصار ، پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

تحریک انصاف کا پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں