منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

وزرا اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزرا اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کرنے کیلیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔

صوبائی اسمبلی مین پیش کیے گئے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ وزرا کو سرکاری گھر میں تزئین و آرائش کیلیے ایک بار 10 لاکھ دیے جائیں گے جس میں قالین، پردے، ائیر کنڈیشنڈ اور ایک ریفریجریٹر شامل ہوگا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا کہ سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا و مشیروں کو کرائے کی مد میں 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

بل میں مزید کہا گیا کہ کرائے کے گھر میں بھی وزرا تزئین و آرائش کیلیے 10 لاکھ روپے خرچ کر سکیں گے، وزیر رہائش کیلیے اپنا ذاتی گھر استعمال میں لانے پر 2 لاکھ روپے کرایہ وصول کر سکے گا۔

اس میں کہا گیا کہ سرکاری یا کرائے کی رہائش گاہ خالی کرنے پر ترئین و آرائش کی اشیا واپس کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں