منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

’آپ کی خواتین قابل رحم ہیں جو آپ جیسے جانور کو برداشت کرتی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو جانور قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بغض میں آپ کا لیڈر (بانی پی ٹی آئی) جیل پہنچ گیا ہے اور عنقریب آپ بھی اس کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ خود 3 عدالتوں سے اشتہاری اور مفرور قرار دیے جا چکے ہیں، اپنی کارکردگی بتانے کے لائق نہیں بار بار مریم نواز کا نام لیتے شرم نہیں آتی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو آپ کی فیملی کی خواتین کی حالت پر ترس آتا ہے، وہ قابل رحم ہیں جو آپ جیسے جانور کو برداشت کرتی ہیں، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی ہمیں نہیں آتی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کرنے کا آپ کو کنٹریکٹ ملا ہوا ہے، آپ کارکنوں کو شیلنگ اور ڈنڈوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بھاگنے والے بزدل ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار صوبہ ہے، علی امین گنڈاپور نے 8 ماہ میں صوبے کی سکیورٹی کیلیے ایک بھی ایپکس کمیٹی اجلاس نہیں بلایا، صوبائی حکومت کی ترجیح عام آدمی نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پیدا کرنا ہے۔

قبل ازیں، علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان نہ بنایا تو پورا پاکستان بلاک کر دیں گے، حکومت سے جان چھڑانے تک احتجاج جاری رہے گی۔

علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر بھی لفظی گولہ باری کی اور بولے وہ خیبر پختونخوا کی بہو ہو کر صوبے پر دہشتگردی کا الزام لگا رہی ہیں، انہیں شرم آنی چاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بدلا لیں گے کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں