بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

سونا عوام کی پہنچ سے دور، قیمت بلند ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2737 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 150 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں