بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی و بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک ریکارڈک ی گئی۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی، مہنگائی کی سالانہ شرح 12 فیصد ہدف کے مقابلے 10.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 فیصد رہی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بے روزگاری سے متعلق پیشگوئی کی گئی کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 7.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.2 فیصد تھا۔

’سال 2024 میں عالمی معیشت 3.2 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ عالمی معیشت کو تنازعات، سماجی تناؤ اور موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے۔ علاقائی تنازعات شرح سود میں کمی کی عالمی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ تیل سمیت مختلف اجناس کی سپلائی میں خلل بھی پیدا ہو سکتی ہے۔‘

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اس سال 5.8 فیصد اور اگلے سال 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، بین الاقوامی سطح پر اشیا کی مہنگائی میں کمی اور سروسز مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، امریکا سمیت دنیا کی نصف آبادی انتخابات کے پیش نظر پالیسیوں میں تبدیلی متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں