بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

’برکس اجلاس 2024: بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکس اجلاس 2024 میں بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برکس بلاک میں پاکستان کی رکنیت کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔

پاکستان کی رکنیت کا معاملہ برکس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

- Advertisement -

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس 22 سے 23 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں ہوگا۔

واضح رہے کہ برکس تنظیم روس کے نیم خود مختارعلاقے تاتارستان میں آج سے شروع ہورہا ہے جس میں رکن ممالک کے علاوہ 32 ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔

قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے، دو ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔

برکس کے اجلاس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے اسٹیٹس کو بھی واضح کیا جائےگا۔

برکس اجلاس کا پہلا دور آج اورکل ہوگا جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس شریک ہوں گے۔

برازیل، روس،انڈیا، چین اور ساوتھ افریقا (برکس) پر مشتمل اس تنظیم میں مصر، متحدہ عرب امارات، ایران، ایتھوپیا بھی شامل ہوچکے ہیں۔

اجلاس کے دوسرے دور میں 38 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں سے 32 ممالک کی جانب سے وفود بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ترکی، آذربائیجان، الجزائر، ملائیشیا، شام، بیلا روس، تھائی لینڈ سمیت تین درجن ممالک اس تنظیم کا رکن بننے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں جبکہ کئی باضابطہ درخواست بھی جمع کرواچکے ہیں۔

برکس تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی 60 کھرب ڈالر ہے جو کہ دنیا کے جی ڈی پی کا ساڑھے 37 فیصدبنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں