بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

سلمان خان سے 5 کروڑ تاوان مانگنے والے شخص نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے دشمن گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھی نے اداکار سے پانچ کروڑ روپے تاوان مانگنے پر معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام میں دبنگ خان کو متنبہ کیا گیا کہ 5 کروڑ ادا نہ کیے تو ان کا انجام بھی بابا صدیقی سے بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لینا، ورنہ تمہارا کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تاہم اب اسی شخص کی جانب سے دوبارہ ممبئی پولیس کو پیغام موصول ہوا ہے۔

مذکورہ شخص کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، وہ پیغام سلمان خان کے لیے غلطی سے بھیج دیا گیا تھا۔

ممبئی ٹریفک پولیس کو یہ پیغام جھارکھنڈ سے موصول ہوا ہے جس کی لوکیشن ٹریس کی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہو، 2022 میں اداکار کو دھمکی آمیز خط ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک بینچ سے ملا تھا اور مارچ 2023 میں مبینہ طور پر گینگ کے ارکان کی طرف سے ایک ای میل بھیجی گئی تھی۔

جنوری 2024 میں دو نامعلوم افراد نے جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد اداکار کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں