بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت: بنگلورو میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: بھارتی ریاست بنگلورو میں شدید بارش کے بعد کئے حصے زیر آب آگئے، اور بارش کی وجہ سے زیر تعمیر عمارت گرنے کے بعد متعدد افراد کے ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بنگلورو میں طوفانی بارش سے نظامِ زندگی درھم برھم ہو گیا، عمارت گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سولہ افراد ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تند و تیز ہواؤں سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گِر گئے، نشیبی علاقوں میں پانی گھر گیا جبکہ اکثروبیشتر علاقوں میں بجلی منقطع ہے اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس مدت کے معمول سے دگنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں