بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

خلیج بنگال میں سمندری طوفان بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خلیج بنگال میں سمندری طوفان "دانا” بن گیا، طوفان 24 اکتوبر کی رات تک مشرقی ہندوستان کے ساحل کو عبور کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں سمندری طوفان "دانا” بن گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امکان ہے سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرے۔.

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان 24 اکتوبرکی رات تک مشرقی ہندوستان کےساحل کو عبور کرے گا۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان کل تک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم اس سسٹم کی وجہ سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر کوئی اثرات نہیں پڑے گا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’دانا‘ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح کے درمیان ادیشہ کے پوری اور بنگال کے ساگر دیپ سے ٹکرا سکتا ہے۔

اس سے قبل بھارتی محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ طوفان کی وجہ سے اوڈیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں