اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسی دوران 5 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 164 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کلی عمر روڈ پر گاڑی سے 50 کلو منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، ایم ٹو پر گاڑی سے 12 کلو افیون اور 18 کلو منشیات کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں ٹی چوک پر گاڑی سے 9 کلو 600 گرام منشیات جبکہ فیض آباد کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو 600 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 964 گرام آئس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔