جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

اسرائیلی فضائیہ کا لبنان کے رفیق حریری اسپتال پر حملہ، 13 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں واقع ‘رفیق حریری اسپتال کے نواح میں رات کے وقت اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13افراد شہید اور 57 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے رات کے وقت بیروت پر فضائی حملے کیے جن میں جنہّ میں واقع رفیق حریری سرکاری ہسپتال کے گرد و نواح کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 13 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ اسپتال کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ حال فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے کفن تک نہیں مل رہا۔

بے گناہ فلسطینی عوام پر پے سر پے اسرائیلی حملوں میں مزید شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، شہیدوں کو دفنانے کیلئے تابوت اور کفن کم پڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں اور ملبے تلے بکھری پڑی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمی ہماری آنکھوں کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکے، انہوں نے لوگوں سے کوئی بھی کپڑا عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔

غزہ میں شہادتوں سے متعلق آسٹریلوی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسرائیل فوج نے گزشتہ48گھنٹوں میں ایک سو پندرہ فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے بھی سہولیات میسر نہیں۔صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کوچھاؤنی بنادیا۔ امداد کی ترسیل بند اور خوراک اور دوائیں ختم ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں