بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

پاک سعودی وزرائے خزانہ کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات میں اقتصادی تعلقات اور دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگزمیں سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام، ٹیکس، توانائی، اداروں کی نجکاری اور جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

دونوں وزرا نے اقتصادی تعلقات اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ سعودی وزیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے تجربہ سے متعلق بتایا۔

وزیر خزانہ نے امریکی وزارت خزانہ کے بین الاقوامی مالیات کے اسسٹنٹ سیکرٹری سے بھی ملاقات کی ، جس میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنے،صوبائی زرعی انکم ٹیکس نظام کو وفاقی ٹیکس کیساتھ ہم آہنگ کرنے اور توانائی اصلاحات،سرکاری کمپنیوں کی تشکیل نو اور ترقیاتی منصوبوں میں موسمیاتی لچک بڑھانے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے وزیر خزانہ عزت مہمت شمشیک سے بھی ملاقات کی ، جس میں وزیر خزانہ نے دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کےتوانائی کے شعبےمیں اصلاحات کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ترک کمپنیوں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کریں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سٹی بینک کے وفد سے بھی ملاقات میں طویل مدتی روڈ ٹو مارکیٹ حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں