بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے بلے باز چیڈ بوس نے کرکٹ کی تاریخ کا نا قابل یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے تیز ترین ڈبل سنچری کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے بلے باز چیڈ بوس نے ہیگلے اوول میں لسٹ اے میچ میں اب تک کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ ون ڈے ٹرافی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے چیڈ بوس نے کنٹربری کی جانب سے کھیلتے ہوئے صرف 103 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔

- Advertisement -

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کے پاس تھا جنہوں نے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا رکھی تھی۔

چیڈ بوس کی 205 رنز کی اننگ میں 7 چھکے اور 27 چوکے شامل تھے۔ ان کی اس دھواں دھار اننگ کی بدولت کنٹری بری پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنا سکی۔

 

کنٹری بری نے اوٹاگو کی ٹیم کو 103رنز پر آل آؤٹ کر دیا اور میچ 240 رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں اور لسٹ اے میں وہ 99 میچز کھیل چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں