کراچی میں آن لائن آرڈر پر پیسے نہ دینے والا عادی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بلال کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کے قبضے سے خواتین کے 95 سوٹ برآمد کر لیے گئے۔
ملزم آن لائن آرڈر دیتا اور پیمنٹ کیے بغیر سوٹ لے کر بھاگ جاتا تھا۔ ملزم سے برآمد 95 سوٹ کی مالیت لاکھوں روپے کے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک محمد افہم مختلف سم نمبرز کے ذریعے آن لائن آرڈر دیتا تھا ملزم ڈیفنس میں آن لائن آرڈر کے ذریعے 4کروڑ کا سامان لے کر فرار ہو چکا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔