چیئرمین ایف بی آر نے بینکوں کو ایڈوانس ڈپازٹ ریشو کی مد میں رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چییئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انفورسمنٹ بڑھانے کیلئے آرڈیننس کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے انفورسمنٹ بڑھانے کیلئے آرڈیننس کسی بھی وقت لایا جاسکتا ہے، مختلف بینک 30 دسمبر کو رقم دے کر 10 جنوری کو واپس بھی لیتے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بینک نجی شعبےکو قرض دینے کے بجائے منافع کیلئےحکومت کو قرض دیتے ہیں رواں سیزن میں شوگر سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم 100فیصد نافذ ہوجائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 15نومبر تک شوگر سیکٹر پر مکمل ٹریک اینڈ ٹریس نافذالعمل ہو گا، شوگر اور تمباکو سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل نافذ ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سیکٹر میں پروڈکشن لائن، ٹیکس ادائیگیوں میں فلاز ہیں اسوقت 42 فیصد سگریٹس اسمگلڈ ،غیرقانونی مینوفیکچرنگ ہو رہی ہے تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔