جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

وفاقی بینچ کچھ اور صوبائی بینچ کچھ فیصلہ دے گا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی بینچز ملک کا نظام تباہ کردیں گے، وفاقی بینچ کچھ اور صوبائی بینچ کچھ فیصلہ دے گا۔

اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم جو آئی ہے سب کو پتہ ہے اس کی وجہ کیا تھی، 1997 کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ میں سنیارٹی اصول کو تباہ کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک فیصلے پر طے نہیں کیا جاسکتا کہ یہ جج کسی کی حمایت کرتا ہے یا نہیں کرتا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حکومت نے کہاں تیر مارا ہے وہ جب آئینی بینچ کا سربراہ بنائیں گے تب پتہ چلےگا، تھوڑی اسپیس سب کو ملنی چاہیے، تھوڑی اسپیس سے سب فائدہ اٹھاتے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے لیکن غریب سے پوچھیں وہ کہتا ہے گزارا نہیں ہورہا۔

دریں اثنا اسی پروگرام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی، 26 تاریخ سے پہلے بشریٰ بی بی جیل سے باہر آجائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے یا نہیں، اگر ان لوگوں کی سیٹنگ ہوگئی ہے تو پھر قوم کو سب بتائیں نا، یہ لوگ ہی تھے اس حکومت کیساتھ سیٹنگ کرلی اور پھر بانی سے ملاقات کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں