جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججز میں سے ایک ہیں، بیرسٹر علی ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججز میں سے ایک ہیں، وہ متنازع نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پروگرام خبر میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی تینوں بہترین ہیں، آئینی ترمیم کے بعد تو جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس ہوں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بالکل متنازع جج نہیں ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کی مرضی ہے کہ وہ چیف جسٹس بنتے ہیں یا نہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی کامیابی تھی کہ پہلا جو ڈرافٹ آیا تھا اس میں بہت چیزیں ختم کرائی گئیں، پی ٹی آئی کا سیاسی اسٹینڈ تھا کہ پہلا والا ڈرافٹ کامیاب نہیں ہوسکا، نچلی سطح پر جو عدالتیں ہیں وہاں ہمیں انصاف کی امید نہیں ہے۔

بیرسٹرعلی ظفر کہا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں کیسز جاتے ہیں تو ہمیں ریلیف مل جاتا ہے، سائفر کیس، عدت کیس اور توشہ خانہ کیسز دیکھ لیں سب غلط تھے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سنیارٹی کا جواصول ہے وہ لاگو ہونا چاہیے، وکلا کی جانب سے سنیارٹی اصول کی بحالی کا مطالبہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ وکلا کا مطالبہ ہے ایگزیکٹیو کے پاس اتھارٹی نہیں ہونی چاہیے چیف جسٹس کا تقرر کرے، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ میں جوتقسیم ہےاسےختم کرپائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں