جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

چراغ تلے اندھیرا : تھانے کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کار اور موٹر سائیکل لفٹرز کیلیے جنت بن گیا، محفوظ مقامات بھی اب محفوظ نہیں رہے، کورنگی تھانے کی پارکنگ سے ہی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔

کراچی کے ضلع کورنگی میں گلی، محلے اور شاہراہوں کے بعد اب تھانے بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ کورنگی تھانے آنے والے ایک شہری کی بائیک چوری ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شہری نے بتایا کہ اپنے دوست کے ساتھ تھانہ کورنگی تفتیشی افسر سے ملاقات کیلئے آیا تھا، ملاقات کے بعد تھانے کی پارکنگ میں واپس آیا تو دیکھا کہ بائیک ہی اپنی جگہ پر نہیں تھی۔

- Advertisement -

کورنگی تھانہ پولیس نے متاثرہ شہری کی واقعے کی شکایت جمع کرلی ہے، پولیس کا کہنا ہے تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی نشاندہی کی جائے گی، تاہم ذرائع کے مطابق کورنگی تھانے کے سی سی ٹی وی کیمرے گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں۔

خیال رہے یاد رہے کہ صرف کراچی سے رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 40 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی جا چکی ہیں۔

چند ہفتے قبل اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں تھیں۔

سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں رونما ہوئیں۔ صرف پہلے ماہ جنوری میں سب سے زیادہ 7ہزار815وارداتیں ہوئیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق سب سےکم جون میں4ہزار954وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جنوری، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپرجاتا رہا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں