جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

منشیات چپلوں میں چھپا کر بیرون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اینٹی نارکوٹکس فورس نے چپلوں میں چھپا کر منشیات نیوزی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اے این ایف ٹیم نے کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور 16 چپلوں میں سے 8 چپلوں میں چھپائی گئی 800 گرام آئس برآمد کی۔

- Advertisement -

اے این ایف نے ملک کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دریں اثنا ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے پونے 4 من منشیات برآمد کی ہے۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل کی ٹیم نے اروڑ یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی اور قومی شاہراہ پر ٹرک کی تلاشی کے دوران 150 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔

منشیات فروش نقیب اللہ ولد عبدالصمد کاکڑ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق ملزم پھلوں کی ڈلیوری کے بعد لاہور سے مدیجی جا رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں