جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے تین وکٹ پر 73 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین وکٹ پر 73 رنز بنالیے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے، پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 194 رنز درکار ہیں۔

کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

- Advertisement -

اوپنر صائم ایوب 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق نے 14 رنز بنائے، دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کامران غلام 3 رنز بناسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر، جیک لیچ اور گس ایٹکنسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 267 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جیمی اسمتھ 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، بین ڈکٹ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ہیروک بروک 5، جو روٹ 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بین اسٹوکس 12 رنز بناسکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان نے 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے تین اور زاہد محمود ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پنڈی ٹیسٹ سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز بھی برابر رہے گی۔

پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ملتان ٹیسٹ کے وننگ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں