جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

’دریشم 3‘ سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور تبو کی تجسس سے بھرپور فلم ’دریشم‘ کے تیسرے پارٹ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں ہیں کہ فلم دریشم 3 کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور فلمساز جلد ہی اس کا باقاعدہ اعلان کرنے والے ہیں۔

ایسی خبریں یقیناً شائقین کیلیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں لیکن ڈائریکٹر جیتو جوزف نے جو اہم بیان ابھی دیا ہے اس سے مداحوں جھٹکا لگا۔

- Advertisement -

جیتو جوزف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ ابھی مکمل نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی اعلان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریشم 3 کا اسکرپٹ ابھی لکھا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ جھوٹی ہیں۔

ڈائریکٹر کے بیان نے مداحوں کو بڑا جھٹکا دیا کیونکہ وہ اجے دیوگن کی تجسس سے بھرپور فلم کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔

دریشم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے بارے میں ہے جس کی زندگی ایک خطرناک اور طوفانی رات کے بعد بدل جاتی ہے۔

فلم کا پہلا حصہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ دوسرا حصہ 2022 میں سینما گھروں کی زینت بنا۔ دونوں فلموں کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

فلموں کی کاسٹ میں اجے دیوگن، تبو، شریا سرن، ایشیتا دتہ اور کئی دوسرے فنکار شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں