جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں آج اضافے کا رجحان رہا ہے۔

سعودی عرب میں جمعرات 24 اکتوبر کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 3846 سعودی ریال ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونا 3301 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت مسلسل بدلتی رہتی ہیں۔

- Advertisement -

سونے کی قیمت میں کچھ فرق ہوسکتا ہے کہ کیونکہ قیمتیں 24 اکتوبر 2024 کو صبح 9:49 منٹ پر اپ ڈیٹ کی گئی تھیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد آج 2300 روپے کم ہوئی ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 2734 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں