جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

ٹرمپ کا تارکین وطن کیخلاف خطرناک منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدارتی اُمیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف خطرناک منصوبہ تیار کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا منصوبہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے کریک ڈاؤن کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر اگر دوبارہ صدارت کا منصب سنبھالتے ہیں تو وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری آپریشن شروع کریں گے۔ ان کی خواہش ہے کہ اس آپریشن کے لئے فوج بھی استعمال کی جائے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو تحویل میں لے کر ملک بدر کرنے سے پہلے حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔

اس سے قبل اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں سابق امریکی صدر کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے امکانات بڑھ گئے

اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے مشکل ہوگا، نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ جنگ ختم ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں