اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ریاض میں متعدد غیر ملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چھ غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، شناخت کے بعد مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کو بھی انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل سعودی عرب کی ریاض ریجن پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وادی حنیفہ میں 146 مشکوک افراد پائے گئے، تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پہنچے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ’سپیشل فورس کے تحت کی جانے والی کارروائی میں گرفتار ہونے والے یمنی اور ایتھوپین درانداز تھے‘۔

ریاض پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کون ان کا سہولت کار بنا ہے۔

اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا، توڑ پھوڑ

ریاض پولیس وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا، انہیں کسی بھی قسم مدد فراہم کرنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ’جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ تشہیر بھی کی جائے گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں