جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

لوگ ہمیں سمجھ گئے، مگر جسٹس یحییٰ آفریدی کو کوئی نہیں سمجھ پایا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ لوگ ہمیں سمجھ گئے مگر جسٹس یحییٰ آفریدی کو مجھ سمیت کوئی نہیں سمجھ پایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جب کہ کل نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں گزشتہ شب پاکستان اور سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے کہا کہ کل سے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے ہیں۔ ان کا لیول ہم سے اوپر ہے۔ نئے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے متعلق کہا ہے کہ وہ ان کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ٹاک شو میں کہا جا رہا تھا کہ چیف جسٹس یہ فیصلہ دے، فلاں جج یہ فیصلہ دے۔ فل کورٹ میں تمام ججز موجود تھے، سب کے بارے میں اندازہ لگایا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے بارے میں کہا گیا کہ ان کا کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا فیصلہ دیں گے، تاہم ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جو بھی فیصلہ دینگے، وہ آئین وقانون کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے آئین پاکستان کا حصہ بننے کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے اکثریتی رائے سے میرٹ لسٹ پر تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا۔ کمیٹی اجلاس کا پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

صدر مملکت نے کمیٹی اور وزیراعظم کی جانب سے نام بھیجے جانے کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری پر دستخط کر دیے تھے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر 2024 سے اگلے تین سال تک کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں