جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی عشائیے میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ شب سپریم کورٹ بار کے عشائیے میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اعزاز میں پاکستان اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں چیف جسٹس تاخیر سے پہنچے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بتایا کہ عشائیے میں تاخیر سے پہنچنے کی دو وجوہات ہیں۔ ایک وجہ جسٹس نعیم اختر افغان ہیں۔

- Advertisement -

قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ آپ کی پہلے حجامت ہوگی، پھر آپ عشائیے میں آئیے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حجامت کے لیے گیا، مگر وہاں ایک بندہ فیشل کرا رہا تھا، وہ کبھی ختم نہ ہونے والا تھا۔ ان دو باتوں کی وجہ سے تاخیر سے پہنچا ہوں۔

لوگ ہمیں سمجھ گئے، مگر جسٹس یحییٰ آفریدی کو کوئی نہیں سمجھ پایا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں