اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیفنے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی اور ڈیل کرنیوالےشریف خاندان کی طرح ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد ملک سے باہر نہیں بلکہ پشاور آئی ہیں، ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں، ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر یہ حقیقت نہیں ہے۔

- Advertisement -

 بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ بشریٰ  بی بی نے بہادری کیساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا، مشکل وقت میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی رہی۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی رات سی ایم ہاؤس پشاور میں گزاری، سابق خاتون اول کو پورے پروٹوکول کے ساتھ سی ایم ہاؤس پشاور پہنچایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اول کو بنی گالہ سے زمان پارک لاہور جانا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر انہوں نے پشاور جانے کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں