جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

حکومت کا ایک اور ترمیم لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور منگل تک ترمیمی بل منظور کرانے کی تیاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترمیمی بل کے ذریعے سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی تجویز دی جائے گی، اس سلسلے میں حکومت نے ترمیمی ایکٹ منگل تک ترمیمی بل منظور کرانے کی تیاری کرلی ہے۔

- Advertisement -

ن لیگ رکن پرائیوٹ ممبر ڈے پر ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ ایوان میں پی پی ، ن لیگ اور ایم کیو ایم اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ، پی پی پی اور ایم کیو ایم قیادت نے اراکین کو ہدایت جاری کردیں۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

Urdu Blogs | ARY News – اردو تحاریر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں