جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

بھارت کے مزید 85 طیاروں کو بم سے اڑا دینے کی دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حکومت طیاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہوگئی ہے مزید 85 مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود بھارت میں فضائی سفر لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے اور گزشتہ چند روز میں مزید 85 طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔ ان میں آکاسا کے 25 مسافر جہاز، ایئر انڈیا کے 20 طیارے، اس کے علاوہ انڈیگو اور وستارا کے بھی 20، 20 طیارے شامل ہیں۔

- Advertisement -

مقامی ایئر لائنز کے ترجمانوں نے تصدیق کی ہے کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔

اس سے قبل، حالیہ پیر کے روز بھی مختلف ایئر لائنز کو بم کی دھمکیاں ملی تھیں، جس کے بعد فوری طور پر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔

ان دھمکیوں کے نتیجے میں کچھ پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔ مسافروں کی تلاشی کو مزید سخت کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد سے لندن جانے والی بھارتی پرواز کو بھی دوران پرواز بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی اور پاکستان ایئر کنٹرولر نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس جہاز کو پاکستانی کی حدود سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل کرایا تھا۔

احمد آباد سے لندن جانیوالے بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں