جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

ترکیہ میں حملے کی ذمہ داری کس نے قبول کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کردستان ورکرز پارٹی نے ترکیہ میں دفاعی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ترک دارالحکومت انقرہ کےقریب ترک فضائی دفاعی کمپنی پر بدھ کے روز حملہ کیا گیا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے تھے جب کہ تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی عراق میں دوسری رات بھی پی کےکے کو نشانہ بنایا گیا ہے، عراق میں مزید 34 اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد ترکیہ میں 176 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ترک وزارت دفاع کے مطابق انقرہ میں دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے ردعمل میں عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے تیس سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک حکام کو حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین ملوث ہونے کا شبہ ہے، جو ماضی میں بھی ترکیہ پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

ترکیہ میں دہشتگردوں کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

یاد رہے کہ ترکیہ کی دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملے میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ترک وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ انقرہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جارہی ہے۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سرکاری ادارے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے عراق جانے کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ خطےکی صورتحال مستحکم ہونے اور ایئرلائن آپریشن معمول پر آنے تک احتیاط کریں جب کہ بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے مزید معلومات کیلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں